ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رکشہ کے لئے گیس نہ ملنے پرڈرائیوروں نے کیا پٹرول بنک پر احتجاجی گھیراؤ

رکشہ کے لئے گیس نہ ملنے پرڈرائیوروں نے کیا پٹرول بنک پر احتجاجی گھیراؤ

Mon, 30 Jul 2018 12:52:34    S.O. News Service

بھٹکل 30؍جولائی (ایس او نیوز)آٹو رکشہ کے لئے گیس کی سربراہی کا مناسب انتظام نہ ہونے پر بطور احتجاج رکشہ ڈرائیوروں نے رات 8 بجے قریب پٹرول بنک کا گھیراؤ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2مہینوں سے رکشہ والوں کو گیس صحیح ڈھنگ سے فراہم نہیں کی جارہی ہے۔ صرف دو پٹرول بنک میں گیس کی سہولت تھی۔ اس میں سے ایک پٹرول بنک خراب ہوگیا ہے اور کئی مہینے گزرنے کے باوجود اسے درست نہیں کیا گیا ہے۔صرف ’نو اسٹاک‘ کا بورڈ لٹکا دیا گیا ہے۔اس وجہ سے رکشہ والوں کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس مسئلے پر کچھ عرصے پہلے تحصیلدار کو میمورنڈم دیا گیا تھا۔لیکن صورتحال جوں کی توں بنی ہوئی ہے۔

جب پٹرول بنک کے منتظمین نے کچھ تیکنکی خرابی کو اس مسئلہ کا سبب بتایا تو احتجاجی مظاہرین اور مشتعل ہوگئے اور کہا کہ تیکنکی خرابی تم لوگوں کو مسئلہ ہے اور اسے دور کرنا تم لوگوں کا کام ہے۔تم لوگ اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش ہی نہیں کررہے ہیں۔پھر انہوں نے تنبیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر مسئلہ یوں ہی چلتا رہا تو پھر اس کے خلاف مزید سخت احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

پٹرول کے احاطے اور اطراف میں بڑی تعداد میں رکشہ جمع ہوجانے کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے ماحول میں گرمی دیکھی گئی۔ اس موقع پر رکشہ مالکان و ڈرائیوروں کی یونین کے سابق صدر نعیم ، مادھو نائک اور دیگر افراد موجود تھے۔


Share: